ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اننت ناگ میں 8گھنٹے چلے آپریشن میں سینئر لشکر کمانڈر بشیر لشکری سمیت 2دہشت گرد ہلاک،ایک خاتون سمیت 2شہری بھی مارے گئے،کئی زخمی

اننت ناگ میں 8گھنٹے چلے آپریشن میں سینئر لشکر کمانڈر بشیر لشکری سمیت 2دہشت گرد ہلاک،ایک خاتون سمیت 2شہری بھی مارے گئے،کئی زخمی

Sun, 02 Jul 2017 10:51:38    S.O. News Service

سرینگر،یکم جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں سکیورٹی اور دہشت گردوں کی درمیان ہفتے کی صبح 6بجے سے شروع ہوئے تصادم میں 2دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔اس آپریشن میں اعلی لشکر کمانڈر بشیر لشکری مارا گیا ہے۔اس کے علاوہ کراس فائرنگ میں 2شہریوں کی بھی موت ہو گئی ہے، جس میں ایک خاتون ہے، جبکہ کئی زخمی ہو گئے ہیں۔سکیورٹی فورسز نے ایس ایچ او فیروز ڈار کی شہادت کے ذمہ دار سینئر لشکر کمانڈر دہشت گرد بشیر لشکری کو گھیر لیا تھا۔آپریشن میں مارے گئے دوسرے دہشت گرد کا نام آزاد ملک تھا۔سکیورٹی فورسز نے ہفتے کی صبح اننت ناگ ضلع کے ڈیلگم گاؤں کو گھیرا اور تلاش مہم شروع کی تھی،یہاں ایک رہائشی گھر میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خبر تھی۔سکیورٹی فورسز نے دھماکے کرکے گھر کے ایک حصے کو نقصان پہنچایا۔اس کے علاوہ پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 17شہریوں کو بھی بچا لیا گیا۔کچھ دن پہلے ہی لشکر دہشت گرد بشیر سیکورٹی فورسز کے ہاتھ سے بچ کر نکل گیا تھا۔پولیس اور قومی رائفلس نے اننت ناگ ضلع میں اسے کرناگ گاؤں کو لشکر دہشت گرد بشیر کی موجودگی کے بعد گھیر لیا تھا لیکن بشیر اپنے 2ساتھیوں کے ساتھ بچ کر نکل گیا تھا۔

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے کوکیرناگ علاقے کا رہائشی بشیر لشکری 1999میں پی او پار کر گیا تھا۔2012میں ریاستی حکومت کی منصوبہ بندی کے تحت وہ پاک مقبوضہ کشمیر سے واپس لوٹا۔2014تک وہ جیل میں رہا،2015میں وہ واپس دہشت گرد انہ سرگرمیوں میں فعال ہو گیا۔گزشتہ ایک سال کے دوران بشیر نے دہشت گرد گروپوں کی تعداد سات تک بڑھائی،کچھ پاکستانی لشکر دہشت گرد بھی اس گروپ کا حصہ مانے جاتے ہیں۔ان کے نام پر 10لاکھ روپے کا انعام بھی ہے۔


Share: